جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پی آئی اے کو رواں مالی سال 36ارب روپے سے زائد کا نقصان ہونے کا انکشاف

datetime 31  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) قومی ایئرلائن پی آئی اے کو رواں مالی سال کے پہلی3ماہ میں 36ارب 77کروڑ روپے کا نقصان ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔پی آئی اے نے مارچ2023 کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج جاری کردئیے ہیں۔پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے اپنے اجلاس میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے حسابات کی منظوری دے دی ہے۔
جاری کردہ حسابات کے مطابق جنوری تا مارچ 2023 پی آئی اے کی آمدنی 59ارب روپے رہی۔گزشتہ سال 2022 کی پہلی سہ ماہی میں ہونے والی آمدنی کی نسبت پی آئی اے کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ہوئی آمدنی میں24ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔اس طرح گزشتہ سال کے مقابلہ میں پی آئی اے کو اس سال کے پہلے 3ماہ میں قبل از ٹیکس 5ارب کا گراس پرافٹ ہوا لیکن آمدنی کے مقابلے میں بے قابو اخراجات کی وجہ سے پی آئی اے کو رواں مالی سال کے پہلے 3ماہ میں 36ارب 77کروڑ روپے کا خالص نقصان ہوا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں پی آئی اے کا فی حصص نقصان 2روپے 60پیسے سے بڑھ کر7روپے 2پیسے تک پہنچ گیا ہے۔جاری مالیاتی رپورٹ کے مطابق مارچ 2023 کی سہ ماہی میں پی آئی اے نے طیاروں کیلئے 25ارب 60کروڑ روپے کا ایندھن خریدا، نقصان میں بڑا حصہ دگنا ہوجانے والے ایندھن کے اخراجات کا ہے۔پی آئی اے نے تنخواہوں اور جاری اخراجات کی مد میں28ارب 55کروڑ روپے خرچ کیے جبکہ گزشتہ سہ ماہی میں پی آئی اے نے تنخواہوں اور جاری اخراجات کی مد میں 21ارب روپے خرچ کیے تھے۔

ایندھن اور ڈالر مہنگا ہونے، شرح سود میں اضافہ اور اخراجات پر قابو نہ پانے سے پی آئی اے کا نقصان بڑھا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال2022 کے اسی عرصے کے مقابلے پی آئی اے کا نقصان 171فیصد زائد ہے۔اس کے علاوہ پی آئی اے کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت بڑھنے سی21ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔پی آئی اے کو2022 کے پہلے تین ماہ کے مقابلے میں رواں مالی سال 2023 کے خسارے میں 171فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران پی آئی اے صرف 61ارب روپے کی آمدنی کرسکا۔رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے آپریٹنگ اخراجات 15ارب روپے اضافہ کے بعد بڑھ کر 43ارب روپے ہوگئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…