جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

نیم مارشل لاء لگ گیا ہے، عمران خان

datetime 31  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نیم مارشل لاء تو لگ گیا ہے، اگر فوجی عدالتوں میں شہریوں کے خلاف مقدمات چلیں گے تو جمہوریت تو ختم ہو گئی۔پاکستان تحریک ِانصاف کے چیئرمین عمران خان نے برطانوی میڈیاکوانٹرویو میں کہا کہ پی ٹی آئی کو الیکٹ ایبلز کی ضرورت نہیں، ہمارا سب سے بڑا ووٹ بینک ہے

جب ووٹ بینک اتنا ہو تو لوگوں کے آنے جانے سے فرق نہیں پڑتا، ووٹ بینک تو پی ڈی ایم کا گرا ہے، جب بھی الیکشن ہوں گے پی ٹی آئی جیتے گی۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے تو 300 سے زائد افراد کو ٹکٹ دئیے ہیں، باقی تو چھپے ہوئے ہیں، مذاکرات تو چلتے رہے ہیں تاہم دوسری جانب سے کوئی رسپانس نہیں ہے، مذاکرات وہ چاہتے ہیں جو کوئی حل چاہتے ہیں، حل الیکشن ہیں، وہ یہ نہیں چاہتے، اس سے بھاگ رہے ہیں، الیکشن پاکستان کی ضرورت ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ ہو رہا ہے اور تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی ہے، سب پی ٹی آئی سے ڈرے ہوئے ہیں، آئین اور قانون ہمیں پْر امن احتجاج کی اجازت دیتا ہے، حکومت نے پی ٹی آئی کے 23 ہزار کارکنوں کی فہرست بنائی، 10 ہزار گرفتار ہو چکے، ہمارے اپنے لوگوں نے یہ بتایا ہے، یہ مکمل فاشزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے وکیلوں کو گرفتار کارکنوں سے ملنے تک نہیں دیا جا رہا، کئی کارکنوں کے خلاف تو ایف آئی آر بھی درج نہیں، نامعلوم کی فہرست میں ڈالا ہوا ہے، یہ منصوبہ بندی سے پی ٹی آئی کو کرش کرنا چاہ رہے ہیں، ملک میں قانون نام کی کوئی چیز ہے ہی نہیں۔سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ ججوں کے فیصلوں پر عمل نہیں ہو رہا، وہ ضمانت دیتے ہیں، حکومت پھر پکڑ لیتی ہے، سپریم کورٹ کے 14 مئی کے حکم کے باوجود انتخابات نہیں ہوئے، ملک طاقت کے زور پر چل رہا ہے، ان کا پی ٹی آئی کو ختم کر کے نواز شریف کو بحال کروانا مقصد ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کو ہمسایہ ملک کے ساتھ تعلقات اچھے رکھنے چاہئیں، افغانستان کی خواتین خود اپنے حقوق لے لیں گی، ہمیں ان کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، ہمیں اپنے فیصلے قومی مفاد میں کرنے چاہئیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…