جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

مولانا طارق جمیل نے عمران خان کو تبلیغ میں وقت لگانے کا مشورہ دے دیا، ویڈیووائرل

datetime 30  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی) معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے پاکستان تحریک انصاف کے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تبلیغ میں وقت لگائیں اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو بھی ساتھ لے جائیں اس عمل سے ان کو بہت فائدہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں مولانا طارق جمیل نے پاکستانی سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے قہقہے لگا دیے۔وائر ل ویڈیو میں مولانا طارق جمیل عمران خان کو ایک مشورہ دے رہے ہیں جس کے بعد وہ زور سے ہنستے ہوئے بھی سنائی دیتے ہیں۔انہوں نے اپنے خطاب کے دوران لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنان تین تین دن تبلیغ پر چلے جائیں اور اپنے ہمراہ عمران خان کو بھی لے جائیں، اس سے آپکو بہت فائدہ ہوگا۔مولانا طارق جمیل ان تین جملوں کی ادائیگی کے بعد قہقہے لگاتے ہیں اور سامنے بیٹھے افراد کو ہنستے ہوئے دیکھتے رہتے ہیں۔واضح رہے کہ طارق جمیل کافی عرصے سے عمران خان کی حمایت کی وجہ سے مسلسل تنقید کا نشانہ بنتے آ رہے ہیں اور ایک موقع پر تو انہیں عمران خان کی حمایت کی وجہ سے قوم سے معافی بھی مانگنی پڑ گئی تھی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…