قربانی کے جانور خریدتے وقت خاص احتیاط کریں کیونکہ۔۔۔۔ماہرین نے خبردار کر دیا

29  مئی‬‮  2023

کراچی(این این آئی)طبی ماہرین نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے لیے قربانی کے جانور خریدتے وقت خاص احتیاط کریں کیونکہ ان ایام میں کانگو وائرس اور لمپی اسکن کے کیسز بڑھ سکتے ہیں۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن(پی ایم اے) کے مطابق مویشی منڈیوں میں بیمار جانوروں کے داخلے کو روکنے کا کوئی موثر نظام نظر نہیں ہے اور مویشی منڈیوں کے ٹھیکیدار پیسے بٹور کر بیمار جانوروں سمیت تمام جانوروں کو ہیلتھ کلیئرنس جاری کردیتے ہیں۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق عید الضحی کی آمد کے ساتھ ہی شہروں میں قربانی کے جانوروں کی منڈیاں لگنا شروع ہوجاتی ہیں اور اندرون سندھ اور پنجاب سے بڑی تعداد میں قربانی کے جانور شہروں میں لائے جاتے ہیں۔ایسے میں جہاں کانگو وائرس کے خطرات بڑھ جاتے ہیں اس سال جلدی بیماری لمپی اسکن کے خطرات بھی منڈلا رہے ہیں ، ایسے میں شہریوں کو چاہیے کہ قربانی کے جانوروں خریدتے وقت اور ان جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے افراد خصوصی احتیاط کی ضرورت ہے۔پی ایم اے کے سیکرٹری ڈاکٹر قیصر سجاد کے مطابق کانگو وائرس اس پسو یا چیچڑی کے کاٹنے سے پھیلتا ہے جس نے کانگو وائرس سے متاثرہ مویشی کا خون چوسا ہو یا کسی متاثرہ جانور کو ذبح کرنے کے دوران یا اس کے فورا بعد خون اور گوشت کو چھونے سے یا متاثرہ افراد کے خون ، اعضاء یا دیگر جسمانی رطوبتوں سے پھیلتا ہے۔انہوں نے کہاکہ چرواہے، قصاب یا کوئی بھی شخص جس نے مویشی کو چھوا ہو اور متاثرہ شخص کے قریب رہنے والے لوگ اس وائرس کا شکار بننے کا زیادہ خطرہ رکھتے ہیں۔ڈاکٹر قیصر سجادنے کہاکہ قربانی کا جانور خریدتے وقت یا قربانی کے جانور کی دیکھ بھال کرتے وقت ہلکے رنگ کے پوری آستین والے کپڑے پہنیں، جوتے، جرابوں کے ساتھ پہنیں

حشرات اور کیڑے پکوڑوں سے بچانے والی ٹیوب یا لوشن جسم کے کھلے حصوں پر لگائیں، قربانی کا جانور خرید کر گھر آنے کے فوری بعد ضرور نہائیں۔انہوں نے کہا کہ جانور ذبح کرتے وقت اپنے ہاتھوں پر دستانیں پہن لیں

اپنے منہ اور ناک کو ماسک سے ڈھانپ کر رکھیں، دستانے اتارتے ہی صابن سے اپنے ہاتھوں کو دھوئیں،جانور کی کھال کو پلاسٹک کی شیٹ سے ڈھانپ کر الگ رکھیں، قربانی کے جانور کے خون یا پانی کو سڑک پر مت بہائیں۔انہوں نے بتایاکہ تیز بخار، پٹھوں میں درد، کمر درد، سر درد، قے، شدید خراش اور ناک سے خون آنا کانگو وائرس کی علامات میں شامل ہے، ایسے کسی بھی علامت کی صورت میں فوری طور پر معالج سے رجوع کریں۔ڈاکٹرقیصرسجاد نے کہاکہ ان دنوں دوسرا خطرہ لمپی اسکن ڈیزیز کی موجودگی ہے

پی ایم اے عوام کو خبردار کرتی ہے کہ وہ لمپی اسکن ڈیزیز والے جانوروں کے قریب جانے سے گریز کریں اور قربانی کے لیے بیمار جانور نہ خریدیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ دن کے اوقات میں جانور خریدنے مویشی منڈی جائیں تاکہ آپ بیمار ، لاغر اور عیب دار جانور خریدنے سے بچ سکیں۔انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ مویشی منڈیوں میں داخلے کے مقامات پر تمام جانوروں کی اسکریننگ کی جائے اور صرف صحت مند جانوروں کو منڈی میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے تاکہ عوام کی زندگی اور صحت بچائی جا سکے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…