پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پی ٹی آئی میں استعفوں کا تانتا بندھ گیا، درجنوں رہنما پارٹی چھوڑ گئے

datetime 24  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (مانیٹرنگ، این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پی پی حلقہ 212 کے امیدوار سلیم لابر نے پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے اور ٹکٹ واپس کرنے کا اعلان کر دیا ہے یہ اعلان انہوں نے پریس کلب میں مختصر پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے شرافت اور بردباری کی سیاست کے سفر کا آغاز کیا تاہم 9 مئی کے واقعات نے مجھے پریشان کرکے رکھ دیا یہ انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے جس کی وجہ سے دل رنجیدہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پاک فوج ملک وقوم کا فخر ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھ پر پارٹی چھوڑنے کا کوئی دباؤ نہیں ہے آئندہ کی سیاست کی حکمت عملی کا اعلان بعد میں کروں گا۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں کارکنوں کو روکنے کے لیے پہنچا اور انہیں روکا جس کی وجہ سے ملتان میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آ یا جہاں تک پارٹی کی جانب سے کوئی ڈائریکشن کی بات ہے ایسی کوئی ڈائریکشن نہیں ملی۔ نو مئی کے بعد سے تحریک انصاف میں استعفوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے روزانہ کی بنیادوں پر بڑی تعداد میں استعفے آ رہے ہیں اب تک درجنوں رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…