اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر فیاض الحسن نے تحریک انصاف چھورنے کا اعلان کر دیا ۔ پریس کانفرنس کے دوران فیاض الحسن چوہان نے باضابطہ پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
انکا کہنا تھا 9 مئی کے واقعات پر 24 کروڑ عوام دکھی ہیں اس پر میں بھی دکھی ہوا ہوں، پاکستان کی خدمت کرتا رہوں گا۔میں نے ہمیش عمران خان کو سمجھایا کہ سیاستدانوں کا کام اداروں پر تنقید کرنا نہیں ہوتا، ہم حکومت کیخلاف تحریک چلاتے ہیں میں سمجھایا تھا کہ سیاست میں تشدد نہیں ہوتا،شاید اسی وجہ سے میں پارٹی میں کھڈے لائن تھا میرا زمان پارک میں داخلہ تک بند تھا ۔ دوسری جانب سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔پی ٹی آئی کی دیرینہ رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرتے ہوئے سیاست کو بھی الوداع کہہ دیا ہے ۔