پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

چوہدری وجاہت حسین نے پی ٹی آئی چھوڑ کر کس سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کر دیا

datetime 22  مئی‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی)چوہدری وجاہت حسین نے 9مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کو چھوڑ کر دوبارہ مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ مل گئے ، چوہدری وجاہت حسین نے چوہدری پرویز الٰہی کو بھی واپسی کا مشورہ دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں خاندان ایک جگہ ہوگا۔

چوہدری شافع حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پورا پاکستان فوجی تنصیبات پر حملوں کی مذمت کررہا ہے، ہماری فیملی کا کبھی بھی ایسا رویہ نہیں رہا ، میں نے کبھی کوئی جماعت جوائن نہیں کی، میری راہیں کبھی مسلم لیگ (ق) سے جدا نہیں ہوئیں ،وقت نے ثابت کیا ہمارے خاندان کے کچھ فیصلے درست نہیں تھے، میر ا خیال ہے خاندان کے کچھ لوگ جو دوسری پارٹی میں ہیں چوہدری شجاعت انہیں واپسی پر خوش آمدید کہیں گے۔چوہدری شجاعت حسین میرے بڑے بھائی اور والد کی جگہ ہیں، دعا ہے آنے والے وقت میں پورے خاندان کو اکٹھا دیکھ سکیں۔ہو سکتا ہے جنہوں نے دراڑیں ڈالی ہیں وہی معاملات ٹھیک کر رہے ہوں۔اگر میری کسی بات سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو الفاظ واپس لیتا ہوں۔میرا نہیں خیال میں جو بات کہوں اس کے علاوہ کوئی تیسری بات کرے۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر بننے والے مقدمات فرضی تھے ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ،عدالتوں میں سامنا کریں گے ،میرے خلاف مقدمات میرٹ پر چلیں گے، ہر چیز مرحلہ وار ہو گی اور آنے والے دنوں میں خاندان ایک جگہ ہوگا۔چوہدری وجاہت حسین نے کہا کہ میرا مونس الٰہی سے کوئی رابطہ نہیں ہے، مجھے پرویز الٰہی اور مونس کے کیسز کا کوئی علم نہیں ،پرویز الٰہی سے رابطہ ہے اور ان سے یہی کہتا ہوں کہ گھر واپس آ جائیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے کبھی بھتیجوں پر ڈالر لینے کا الزام نہیں لگایا ،میاں منشا ء کا ذکر کیا تھا وہ ان کا آپس میں کوئی لین دین تھا ، میرا بیٹا حسین الٰہی مسلم لیگ (ق)کے کیمپ سے رکن قومی اسمبلی بنا ۔

انہوںنے کہاکہ کسی کی بھی زور زبردستی یا دبا ئونہیں ،یہ فیصلہ خود کیا ہے ،جو بہتر لگا وہ کیاہے ۔چوہدری شافع حسین نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے بہت زیادہ جھوٹ بولا گیا ہے،مونس الٰہی نے چھ ماہ قبل کہا تھا ملتے جلتے رہیں گے مگر سیاست اپنی اپنی کریں گے

خاندان کے اندر اگر میں آجائے تو پھر دراڑیں پڑ جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے چوہدری شجاعت حسین سے کہا کہ مجھے 9 مئی کا بہت دکھ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل کو بیٹھ کر سوچنا چاہیے کہ کون کتنا جھوٹ بولتا رہا ، حسین الٰہی جلد ملک واپس آکر انشا اللہ یہاں ہی بیٹھیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف پر پابندی کے حق میں نہیں جو ملوث ہیں ان کو سزا ملنی چاہیے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…