اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

سرفراز، مصباح یا بابر؟سب سے اچھا کپتان کون؟ علیم ڈار نے  کیا کہا؟

datetime 21  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے امپائر علیم ڈار نے کپتانی میں کرکٹر سرفراز کو مصباح الحق اور بابر سے بہتر قرار دیدیا۔پاکستان کے مشہور کرکٹ امپائر نے ایک انٹرویو میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں سب سے اچھا کپتان کس کو پایا۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد سابق کپتان مصباح الحق، شاہد آفریدی، محمد حفیظ اور بابر اعظم کی طرح پاکستان کے لیے سب سے کامیاب کپتان کے طور پر کھڑے ہیں اور میرا یہ ماننا ہے کہ سب میں اپنی اپنی صلاحیت ہے لیکن اگر کسی کے پاس کھیل کا شعور اور بہتر کپتانی کی مہارت تھی تو وہ سرفراز تھا۔علیم ڈار نے کہا کہ میرے خیال میں ایک وکٹ کیپر بہتر فیصلے لے سکتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہیکہ بولرکیا بولنگ کروا رہا ہے اسی لیے وکٹ کیپرکو کپتان ہونا چاہیے۔

علیم ڈار نے بابر کی موجودہ کامیابی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ انفرادی کارکردگی اور کپتانی کی مہارت ہی کافی نہیں ہے،کپتان کی بنیادی ذمہ داری ٹیم ورک کو فروغ دینا اور کھلاڑیوں کو ایک مشترکہ مقصد کے لیے متحد کرنا ہے، ایک مربوط اور ہم آہنگ ٹیم کے بغیر، انفرادی صلاحیت یا کپتانی کی ذہانت اچھے نتائج نہیں دے سکتی۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…