جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ کے سرچ وارنٹ حاصل کر لیے

datetime 19  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور پولیس نے زمان پارک میں واقع چیئرمین تحریک انصاف وسابق وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ کی تلاشی کے لیے سرچ وارنٹ حاصل کر لیے۔پولیس ذرائع کے مطابق عمران خان کی رہائشگاہ کی تلاشی کے دوران ایس پی کے ہمراہ دیگر مرد و خواتین پولیس اہلکار ساتھ ہوں گی

دہشت گردوں کی تلاش کے لیے گھر کے اندورنی اور بیرونی حصوں میں سرچنگ کی جائے گی۔ دوسری جانب حکومتی ٹیم نے مطلوب افراد کی فہرست چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے حوالے کردی۔حکومتی ذرائع کے مطابق زمان پارک لاہور میں کمشنر لاہور کی سربراہی میں تین رکنی ٹیم نے عمران خان سے ملاقات کی۔ زمان پارک میں عمران خان کی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔ذرائع کے مطابق حکومتی ٹیم نے نو مئی کے واقعات میں مطلوب افراد سے متعلق تمام شواہد عمران خان کی مذاکراتی ٹیم کے حوالے کیے۔بتایا گیا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ کو سرچ آپریشن کی اجازت نہیں دی گئی بلکہ سرچ آپریشن کے لیے عمران خان نے شرائط رکھ دی ہیں۔حکومتی ٹیم ملاقات کے بعد زمان پارک سے روانہ ہوگئی۔ علاوہ ازیں سرکاری اعلامیے کے مطابق وعدے کے مطابق زمان پارک انتظامیہ زمان پارک میں تجاوزات ختم کرے گی ،محسن نقوی نے اس کے فوری بعد پولیس کی ناکہ بندی ختم کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔وزیراعلی محسن نقوی نے ہدایت کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ زمان پارک کو اصل شکل میں فوری بحال کرے۔ انہوں نے کہا کہ زمان پارک کے رہائشی پہلے ہی بہت مشکلات برداشت کر چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…