جمعرات‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2026 

عوام کے لیے بری خبر ، ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

datetime 19  مئی‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)اور کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے نیپرا کو درخواست جمع کروا دی۔سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کی گئی۔

درخواست کے مطابق اپریل کے مہینے میں 9 ارب 73 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیدوار پر 101 ارب روپے لاگت آئی۔ گزشتہ ماہ فرنس آئل سے 23 روپے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے 23 روپے 83 پیسے بجلی پیدا کی گئی اور ایران سے 23 روپے 44 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی۔کے الیکٹرک نے بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں 48 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا جبکہ سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں 5 روپے 17 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی۔واضح رہے کہ سی پی پی اے اور کے الیکٹرک کی درخواستوں پر نیپرا 31 مئی کو سماعت کرے گا۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…