منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان کو گرفتاری کا خدشہ، عدالت کا پھر سے دروازہ کھٹکھٹا دیا

datetime 13  مئی‬‮  2023 |

لاہو ر(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 9مئی یا اس کے بعد درج مقدمات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے، جس میں آئی جی پنجاب اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے متعدد مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔انہوں نے مقدمات کے خلاف دائر درخواست میں 9مئی یا اس کے بعد درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی استدعا کی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ 9مئی یا اس کے بعد درج مقدمات میں گرفتار نہ کیا جائے۔واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتای کے خلاف 9مئی کو ملک بھر میں پرتشدد مظاہروں نے جنم لیا تھا، جن میں کئی سول اور عسکری املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔

جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کئی مقدمے مظاہرین اور پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج کئے تھے۔نگراں پنجاب حکومت نے حالیہ ہنگامہ آرائی اور عسکری و سول تنصیبات میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انوسٹی گیشن (جے آئی ٹی) بنانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی تمام شرپسندوں کو پکڑنے کے لئے 72گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…