برطانیہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے دو برسوں میں عالمی سطح پر ریکارڈ گرمی ہو سکتی ہے۔محمکہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ گرین ہاؤس گیسوں کے بڑھتے ہوئے اخراج کے سبب ماحولیات پر پہلے ہی اس طرح کی تبدیلیاں ہونی شروع ہوگئی ہیں جن سے ماحول کا قدرتی نظام متاثر ہو رہا ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانے والے تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ آئندہ دو برسوں میں جب زمین گرم ہونا شروع ہوگی اس دوران برطانیہ میں موسم گرما میں شدید گرمی نہیں ہوگی۔سائنسدانوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس برس یعنی 2015 میں زمین کا اوسطا درجہ حرارت ریکارڈ سطح کے قریب ہے جو کہ 0.68 سینٹی گریڈ ہے۔محکمہ موسمیات کے ہیڈلی سینٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر سٹیفین بیلچر کا کہنا ہے ’ہمیں معلوم ہے قدرتی طور پر ہونے والی تبدیلیوں کا عالمی درجہ حرارت پر اثر پڑتا ہے لیکن اس برس ابھی تک جو گرمی میں اضافہ ہوا ہے اس کے لیے گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج ذمہ دار ہے۔‘
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں