ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کےکئی مخا لفین اقتدار پر براجمان ہونے کے تمنائی

datetime 17  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کاشتکاروں کے اجتماع سے اپنے دیروزہ خطاب میں اپنے بعض سیاسی حریفوں کا نام لئے بغیر کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کسی طور موجودہ حکومت اور انہیں ہٹا کر اقتدار پر فائز ہوسکیں میں ان سے کہتا ہوں کہ وہ پاکستان کی فکر کریں دراصل وزیراعظم کا یہ محض جملہ معترضہ تھا جو روانی خطاب میں ادا تو کردیا جاتا ہے لیکن اسے کسی ایجنڈے کا حصہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔ موجودہ حکومت کے مخالفین میں سے کئی ایسے ہیں جو روز اول سے ہی ملک کے اقتدار اعلیٰ پر براجمان ہونے کے تمنائی ہیں اس مقصد کے لئے انہوں نے بہت پاپڑ بیلے سیاسی دھرنا زیادہ پرانی بات نہیں تحریک انصاف کے سربراہ ہر روز اپنے کارکنوں کو یاد دلاتے تھے کہ وہ وزیر اعظم بن کر ان کے لئے آسمان کےتارے توڑ لائیں گے آپ کا وزیرا عظم ایسا ہوگا اور آپ کا وزیراعظم یہ کرے گا اور وہ کرے گا۔ یہ سب کچھ کہتے ہوئے وہ کہیں عام انتخابات کا حوا لہ نہیں د یتے تھے روزنامہ جنگ کے صحافی صالح ظافرکے تجزیہ کے مطابق بعض لوگوں نے تو یہاں تک انکشاف کیا ہے کہ وہ لندن میں اپنے بچوں سے کہہ آئے تھے کہ اب آئندہ ان سے ملاقات ایوان وزیرا عظم میں ہوگی خان نے خاتون اول بھی چن لی تھی بیاہ کے عہد و پیمان میں اس کے لئے طریق عمل بھی متعین ہوگیا تھا ایسے میں اگر وزیراعظم نواز شریف نے اپنے حریف کے حسن طلب کا تذکرہ کردیا ہے تو اسے اصل ہدف تک ہی مخصوص رکھنا چاہئے بدقسمتی سے ہمارے نام نہاد سیاسی مبصرین اور بعض سیاسی دانشور اس نوع کے سیاسی جملوں کو اپنی پسند کے مطالب کا جامہ پہنا کر ٹھیک ٹھاک سیاسی عمارت کھڑی کرلیتے ہیں حالانکہ ان کی اکثریت کو بیان کے سیاق و سباق کا شعور ہوتا ہے بعض حضرات نے دور کی کوڑیاں لاتے ہوئے اس بیان میں توقعات اور امیدوں کی روشنی اپنے لئے ڈھونڈ نکالی۔ قومی اسمبلی میں سرکاری قائد حزب اختلاف نے بھی اس پر جملہ آرائی کی ہے اور اس میں خطرے کی بو سونگھنے کی کوشش کی ہے ان کا استدلال تھا کہ جمہوریت اور پارلیمان کے ہوتے ہوئے وزیراعظم کو کئی خطرہ نہیں ہوسکتا۔ ہوسکتا ہے



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…