منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

کویت نے ورکروں کیلئے نیا قانون متعارف کروادیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی (نیوز ڈیسک) قطر ملک میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کے لئے قانونی اصلاحات متعارف کروانے جارہا ہے۔ ورلڈ کپ کی میزبانی حاصل کرنے کے بعد اس سلسلے میں قطری حکومت نے بین الاقوامی برادری سے وعدہ بھی کررکھا ہے۔تاہم کویت نے اب اپنے ملک میں کام کرنے والے ملازمین کے لئے نیا قانون متعارف کروایا ہے۔ کویتی حکومت نے ’یونیفائیڈ (جامع) لیبر کنٹریکٹ‘ نامی نئے قانون کی منظوری دے دی ہے۔ کویتی مین پاور اتھارٹی کے سربراہ نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نئے قانون میں ملازمین اور مالک کے درمیان پیدا ہونے والے تمام تنازعات مدنظر رکھے گئے ہیں اور تنازعہ پیدا ہونے کی صورت میں حل کا طریقہ کار بھی واضح کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قانون کی منظوری سے قبل تمام سٹیک ہولڈرز بشمول چیمبر آف کامرس، کویتی لیبر یونین، صنعتی یونین اور دیگر سے مشاورت کی گئی اور انہیں مسودہ بھی دکھایا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس قانون میں کم از کم چھٹیوں کی تعداد طے کی گئی ہے۔ کمپنیوں کیلئے ملازمین کی انشورنس لازمی قرار دی گئی ہے اور اس حوالے سے دیگر سہولیات کا تذکرہ بھی موجود ہے۔ کویتی میڈیا کے مطابق سماجی معاملات اور لیبر منسٹری کی جانب سے ہدایات جاری ہونے کے بعد یہ قانون نافذ العمل ہوگا اور اس سے کمپنیوں اور ملازمین کے درمیان تنازعات کے کیسز میں واضح کمی دیکھنے میں آئے گی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…