اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پرندے نے اسرائیلی پرچم پول سے اتار کر نیچے گرا دیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرندہ جھنڈے کے پول پر بیٹھ کر چونچ کی مدد سے جھنڈے کو آہستہ آہستہ کھینچ کر اوپر لے آتا ہے اور پھر جھنڈا پول سے نیچے گر جاتاہے جبکہ ویڈیو بنانے والا شخص اسے مسلسل روکنے کی کوشش کر رہا ہے ۔