راولپنڈی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنوں نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 11 پر چوہدری عدنان سے پارٹی ٹکٹ واپس لینے پر احتجاج کیا اور قیادت پر کرپشن کے الزامات بھی لگائے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما چوہدری عدنان نے کہاکہ ہمیں پی ٹی آئی کا کھلاڑی چاہیے، لال حویلی کا بھکاری نہیں، عارف عباسی عمران خان کا نہیں لال حویلی کا امیدوار ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھے ٹکٹ دیا تھا، شیخ رشید نے رات کو سازش کی، پتا ہے رات کو ٹیبل پر بیٹھ کر کون پیسے بانٹتا ہے، معلوم ہے جلسوں اور ریلیوں کے پیسے کہاں سے آتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عارف عباسی کی کرپشن سامنے آنے پر اسے آر ڈی اے سے ہٹایا گیا تھا۔



































