منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

میرے اردگرد بہت بندوقیں ہیں: سلمان خان کا قتل کی دھمکی پر ردِ عمل

datetime 30  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا یہ بتاتے ہوئے کہ قتل کی دھمکیوں سے وہ کیسے نمٹ رہے ہیں کہنا ہے کہ میرے ارد گرد بہت بندوقیں ہیں۔بھارتی ٹی وی شو پر انہوں نے کہا ہے کہ سیکیورٹی عدم سیکیورٹی سے بہتر ہے اور ہاں میرے ساتھ سیکیورٹی ہے، اب سڑک پر سائیکل چلانا اور کہیں بھی اکیلے جانا ممکن نہیں۔

سلمان خان نے کہا کہ اس سے بھی بڑھ کر اب مجھے یہ مسئلہ درپیش ہے کہ جب میں ٹریفک میں ہوتا ہوں تو اتنی سیکیورٹی گاڑیوں کے باعث دوسرے لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں وہی کر رہا ہوں جو مجھے کہا گیا ہے، سنگین خطرات ہیں اسی لیے سیکیورٹی ہے۔سلمان خان نے کہا کہ میں پوری سیکیورٹی کے ساتھ ہر جگہ جا رہا ہوں، میں جانتا ہوں کہ جو کچھ بھی ہونے والا ہے وہ ہوگا، چاہے آپ کچھ بھی کریں۔بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ میں آزاد گھومنا شروع کر دوں گا، اب میرے ارد گرد اتنی بندوقیں گھوم رہی ہیں کہ میں خود ان دنوں خوفزدہ ہوں۔واضح رہے کہ سلمان خان کو بھارت میں کئی مرتبہ قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں اور اس وقت انہیں ممبئی پولیس کی جانب سے اعلیٰ سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…