اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

دیرمیں ہمارے امیدوار کی کامیابی رجعت پسند عناصر کی شکست ہے،آصف علی زرداری

datetime 16  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آباد(نیوزڈیسک)سابق صدراور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے دیرمیں اپنے امیدوار کی کامیابی کورجعت پسند عناصر کی شکست قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اس سے خیبرپختونخوا کی حکومت کے دعوﺅں کی قلعی کھل گئی ہے کہ عوام ان کے ساتھ ہیں۔بدھ کو سابق صدر کے ترجمان سینیٹرفرحت اللہ بابر کی طرف سے جاری ہونیوالے ایک بیان کے مطابق سابق صدر نے اس کامیابی پرپیپلزپارٹی ،اے این پی اور جمعیت علمائے اسلام سمیت ان دیگر سیاسی جماعتوں کو مبارکباد دی جنہوں نے صاحبزادہ ثناءاللہ کی حمایت کی سابق صدر نے کہاکہ میں حلقے کی خواتین، اپنی بیٹیوں اوربہنوں کوبھی مبارکباددیتاہوں جو بڑی تعداد میں گھروں سے نکلے اورانہوں نے رجعت پسند عناصر کیخلاف ووٹ دیا جنہوں نے کئی عشروں سے انہیں روایات ،اقدار حتی کہ مذہب کے نام پرووٹ کے حق سے محروم رکھا ہواتھا ہزاروں ووٹوں سے کامیابی حاصل کرنیوالے اپنے امیدوارصاحبزادہ ثناءاللہ کومبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے جماعت اسلامی اورپی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوارکوواضح طورپر شکست دی ہے جس کاکریڈٹ ان لوگوں کو جاتا ہے جنہوں نے ان کاساتھ دیا سابق صدر نے کہاکہ اس انتخابی کامیابی سے بعض اہم سبق ملتے ہیں پہلا یہ کہ اس سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ پیپلزپارٹی، اے این پی اور جے یوآئی کے سیاسی جماعت کے اتحاد کی حکمت عملی کامیاب رہی دوسرا یہ کہ مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کی طرف سے پیپلزپارٹی کے امیدوار کی حمایت سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کے نام نہاد قائدین کے دعوے غلط ہیں کہ انہیں عوام کی حمایت حاصل ہے انہوں نے کہاکہ دیر کی خواتین نے آخررجعت پسند عناصر سے چھٹکارا حاصل کرلیا ہے چوتھا سبق یہ ہے کہ پیپلزپارٹی نے ان لوگوں کو بھی جواب دے دیاہے جو یہ پیش گوئیاں کررہے ہیں کہ پیپلزپارٹی کامستقبل تاریک ہے آصف علی زرداری نے پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹرخانزاد خان ،سابق ارکان صوبائی اسمبلی زمین خان، انورخان ،باچاصالح اورپارٹی کارکنوں کوکامیابی پرمبارکباد دی اور ان پر زور دیاکہ وہ اس کامیابی کی بنیاد پر صوبے میں اپنی نئی حکمت علی تشکیل دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…