اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان کو عید کی چھٹیوں میں گرفتاری کا خدشہ، اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

datetime 19  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ حکومت زمان پارک پرحملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، اسے روکا جائے۔عید کی چھٹیوں میں گرفتاری کے پیش نظر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آبادہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

عمران خان نے اپنے وکیل فیصل چوہدری کے ذریعے عدالت میں درخواست دائر کی ہے، جس میں استدعا کی ہے کہ اسلام آباد میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔درخواست میں عمران خان نے استدعا کرتے ہوئے موقف پیش کیا ہے کہ حکومت عید کی چھٹیوں میں گرفتار کرنا چاہتی ہے، اور زمان پارک پر حملے کی منصوبہ بندی کررہی ہے، عید کے دنوں میں گرفتاری کو عدالتی اجازت سے مشروط کیا جائے۔عمران خان نے اپنی درخواست میں وفاق بذریعہ سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ فریقین عمران خان کو پی ڈی ایم حکومت کی ایما پر ہراساں کر رہے ہیں۔درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران خان کرپشن کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں، اسی وجہ سے ان پر وزیرآباد میں قاتلانہ حملے کی ناکام کوشش کی گئی، اور ان کے خلاف ملک بھر میں مقدمات درج کئے گئے، خدشہ ہے کہ اسلام آباد آنے پر گرفتارکرلیا جائے گا، کسی بھی مقدمہ میں گرفتاری کو عدالتی اجازت سے مشروط کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…