اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اگر ناک بند ہوجائے یا بہت زیادہ بہنے لگے تو سانس لینا بھی دشوار ہوجاتا ہے۔اس سے نجات کے لئے ہم ادویات کا استعمال کرتے ہیں جس سے یہ مسئلہ کبھی تو حل ہوجاتا ہے اور کبھی بہت زیادہ تکلیف دہ ہونے لگتا ہے۔
مشی گن سٹیٹ یونیورسٹی کی ماہرڈاکٹر لیزا ڈی سٹیفنو کا کہنا ہے کہ بعض اوقات ادویات کی وجہ سے ریشہ اندر کی رہ جاتا ہے ،چھاتی جکڑی جاتی ہے اور مزید پیچیدگیاں پیدا ہونے لگتی ہیں۔اس کاکہنا ہے کہ اگر دوائیوں کے بغیر جلد اس مسئلے سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو دو مشوروں پر عمل کریں۔
اپنے انگوٹھے اور زبان کا استعمال
اپنے انگوٹھے کے ساتھ اپنی بھنوو¿ں کے درمیانی حصے کو تین سے چار سیکنڈ کے لئے دبائیں اور پھر اپنی زبان کو منہ کے اوپر والے حصے سے لگا دیں۔اس حرکت کی وجہ سے آپ کے ناک کے اندر موجود بلغم باہر آئے گا۔اس عمل کو 20سیکنڈ تک باری باری دہرائیں اورآپ کو کافی سکون محسوس ہوگا اور آپ بآسانی سانس لے سکیں گے۔
اپنی چھوٹی انگلی کا استعمال کریں
دیکھنے میں یہ بہت عجیب لگتا ہے لیکن یقین کریں یہ بہت ہی کارگر نسخہ ہے۔اپنے دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی کو اپنے منہ میں لے جائیں اور جتنا ہوسکے بائیں جانب حلق کے گوشت کو چھوئیں (آخری دانت سے جتنا بھی پیچھے لیجا سکیں ) اور اسے اوپر کی جانب دبائیں۔اس عمل کو تین سیکنڈ تک کرنے سے چہرے میں کچھ مسلز حرکت میں آجائیں گے اور بلغم باہر آجائے گی۔
بند ناک کھولنے کا سب سے آسان اور تیز ترین طریقہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
گریٹ گیم
-
ٹرمپ ایران سے معاہدے کیلئے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں مگر انہوں نے ایک شرط بھی رکھی ہے: حامد میر...
-
شین وارن کی موت کے پیچھے کس کا ہاتھ؟ بیٹے نے 4 سال بعد نام بتا دیا
-
لوڈ شیڈنگ کب ختم ہوگی؟ وزیر توانائی نے بتا دیا
-
ایران کا شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ کے ذریعے ٹرمپ کو دلچسپ جواب
-
ایران کے دنیا بھر میں منجمد اثاثوں کی مالیت کیا ہے؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
توانائی کے حوالے سے پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما اور موسم سرما کی چھٹیوں میں کمی! طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی
-
اسلام آباد،دو گروپس میں مسلح تصادم، دو بھائی جاں بحق
-
اسلحہ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل حل کر دی گئی
-
پیٹرول کوٹہ ؛بڑی پیشرفت سامنے آگئی
-
گرمی کے بعدبارشوں کی پیشگوئی، مختلف اضلاع میں الرٹ جاری
-
اقرار الحسن نے اے آر وائی سے استعفیٰ دے دیا
-
سرکاری ملازمین کے لیے ایک اور ’’ہاؤسنگ کالونی‘‘ منظور، کون ہوگا اہل؟



















































