جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

چین کا کارنامہ ،اب زمین سے آکسیجن منگوانے کی ضرورت نہیں

datetime 18  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی) چینی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنے ہی خلائی اسٹیشن پر عملے کے لیے ضروری آکسیجن کی 100 فیصد مقدار بنانے میں اہم کامیابی حاصل کرلی ہے۔

اس طرح زمین سے ہر سال 6 ٹن کے برابر آکسیجن منگوانے کی ضرورت ختم ہوچکی ہے۔فی الحال اس اسٹیشن پر شینزو 15 کا عملہ موجود ہے اور اپنی ضرورت کی تمام تر آکسیجن خود ہی بنارہا ہے۔جمعے کے روز ہاربن شہر میں چینی خلائی تنظیم کے ترجمان نے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ خلائی جہاز کے چھ اہم یونٹ اپنی ضرورت کی 100 فیصد آکسیجن تیار کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ پانی کی 95 فیصد ضروریات بھی ری سائیکل کی جارہی ہیں۔چینی خلائی ادارے کے ماحولیاتی کنٹرول اور انجینیئرنگ آفس کے سربراہ بیان چیانگ نے کہا ہے کہ ان کے بنائے ہوئے نظام کے چھ ذیلی نظام ہیں جو ایک جانب تو کاربن ڈائی آکسائیڈ باہر خارج کررہے ہیں، پانی بنارہے ہیں اور کئی ٹن آکسیجن بنارہے ہیں۔ اس سہولت سے خطیر رقم کی بچت ہورہی ہے اور اس سے نئی ٹیکنالوجی سے بھی مدد لی جارہی ہے۔چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ بہت جلد اپنے ٹیان گونگ خلائی اسٹیشن پر نئے مداروی ماڈیول روانہ کرے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…