گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک) محکمہ صحت نے کارروائی کرتے ہوئے مدھر یا والا بائی پاس کے قریب سے کیمیکل کے بیس ممنوع ڈرموں سے 48 من دودھ برآمد کیا ، ذرائع محکمہ صحت کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرک آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ریحان کی سربراہی میں کی جانیوالی کارروائی میں پولیس بھی ان کے ہمراہ تھی ملزمان ڈرموں میں دودھ گوجرانوالہ لے جارہے تھے کارروائی میں دو ملزمان کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیاگیا ہے ۔