جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سپریم کورٹ کو انہیں نا اہل کردینا چاہیے، کیا ہو گا؟ کل پتہ چلے گا، فواد چودھری

datetime 18  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز اورسابق وفاقی وزیرفواد چودھری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو ان کا نا اہل کر دینا چاہیے، وزیراعظم نااہل ہو گئے تو کابینہ خود بخود ختم ہو جائے گی۔ایک انٹرویومیں نہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق پارلیمنٹ الیکشن فنڈز نہیں روک سکتی، یہ ایک فسطائی حکومت ہے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ کیا دنیا میں کوئی پارلیمنٹ یہ کہہ سکتی ہے کہ الیکشن نہیں ہو سکتے؟سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ منگل کو سپریم کورٹ آرڈر کرے گی پھر پتہ چلے گا کیا ہو گا؟ تاہم انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ نے اپنے آرڈر میں لکھ دیا تھا کہ کسی منظوری کی ضرورت نہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا گورنراسٹیٹ بینک سیدھا سیدھا توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، سپریم کورٹ کو اپنے حکم پرعملدرآمد کروانے کیلئے ہر حد تک جانا چاہیے، تمام بار کونسلز سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ حکومت مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہی نہیں ، حکومت کو نہ ملک سے دلچسپی ہے نہ ہی اس سسٹم سے، آئین میں لکھا ہوا ہے کہ 90 د ن میں الیکشن ہونے ہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ ہم نے سراج الحق کو بتایا ہے کہ جو بھی مذاکرات ہوں گے آئین کے اندر ہوں گے، سپریم کورٹ کے حکم پر عمل نہ ہوا تو عید کے بعد احتجاجی تحریک کیلئے تیار ہونا پڑے گا۔پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چودھری نے کہا کہ مذاکرات پر ہمارا کوئی مسئلہ نہیں لیکن مذاکرات آئین کے اندر ہی ہوں گے۔ انہوں نے الزام عائد کہا کہ آزاد کشمیر میں ہماری اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…