راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کے علاقے کمیٹی چوک کے قریب نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہوگئے ہیں،جن کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردی گئیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کمیٹی چوک پر پیش آیا ،جس میں عامل نجف شاہ اور اسکا مرید قتل ہوئے،فائرنگ ایک شخص نے کی جو فرار ہونے میں کامیاب رہا ہے۔