منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی نصاب سے ہندوستان کے سابق مسلم حکمرانوں کی تاریخ ہٹا دی گئی

datetime 15  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)ہندوستان کی نصابی کتابوں میں تبدیلی کیلیے بی جی پی اور آر ایس ایس کی طویل منصوبہ بندی کے تحت برصغیر پر صدیوں حکمرانی کرنے والے

مسلمان رہنماں اور مغلوں کی تاریخ ہٹادی گئی۔عالمی خبررساں ادارے کے مطابق اقدام ہندوستان کو بنیاد پرست اور نسلی ہندو ریاست میں بدلنے کی کوششوں کا حصہ ہے جہاں ہندوانتہا پسند تنظیمیں 20 کروڑ مسلمانوں کو پستی میں دھکیل رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق بھارت کی ہندو قوم پرست حکومت نے نصابی کتابوں سے بھارت کے پہلے وزیر تعلیم اور تحریک آزادی کے ایک رہنما مولانا ابوالکلام آزاد کا نام بھی حذف کر دیا ہے۔ نئی نصابی کتابوں سے مغلیہ تاریخ پر اسباق پہلے ہی ختم کیے جا چکے ہیں۔تاریخ دان ایس عرفان حبیب کا کہنا تھا کہ مسلم حکمرانوں کی تاریخ کو نصابی کتب سے ہٹانا تاریخ پر حملہ اور مسلمان حکمرانوں کی تاریخ جھٹلانا ہندوستان کو بنیاد پرست ہندو ریاست بنانے کے ہندوتوا خواب کا حصہ ہے۔عرفان حبیب کا کہنا تھا کہ تاریخ کی ازرنو تحریر بی جے پی کی ہندو قوم پرست پالیسی بڑھانے کی کوشش ہے، خطرناک اقدام سے نوجوان نسل پر ہماری سوچ سے بھی زیادہ اثر پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…