کراچی (این این آئی) تحریک عوام پاکستان کے چیئرمین زاہد اعوان نے کہا ہے کہ کراچی میں 50 فیصد فلور ملزبند ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے شہر میں آٹے کا شدید بحران آنے والے ہے،اندرون سندھ سے کراچی آنے والی گندم کیلئے سندھ حکومت کی چیک پوسٹس شہریوں کیلئے وبالِ جان بن چکی ہیں، فلور ملز شکایت کرچکی ہیں کہ شہر میں آٹے نہیں آنے دیا جارہا جس کے باعث کراچی میں آٹا ناپید ہوتا جارہا ہے۔ کراچی میںتاجروں سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا سندھ حکومت کراچی میں آٹا کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ آٹے کی قیمتوں میں کمی آئے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ آنے والے دنوں میں کراچی میں آٹا مزید مہنگا ہوگا اور اگر اقدامات نہ کئے گئیتو کراچی میں آٹا ناپید ہوجائے گا۔