ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

ٹی وی ریموٹ سے بھی پتلا کتا، عالمی ریکارڈ جیت لیا

datetime 12  اپریل‬‮  2023 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کے دو سالہ کتے نے دنیا کا سب سے چھوٹا کتا ہونے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پرل نامی چیواوا نسل کے اس کتے کا قد 9 اعشاریہ 14 سینٹی میٹر اونچا ہے جب کہ اس کی لمبائی 12 اعشایہ سات سینٹی میٹر ہے،

یہ کتا پوپسکل نامی آئس لولی سے چھوٹا، ٹی وی ریموٹ سے پتلا اور تقریبا ڈالر کے نوٹ جتنا لمبا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پرل کے ورلڈ ریکارڈ کے بارے میں گنیز ورلڈ ریکارڈ نے بھی تصدیق کردی ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اس ضمن میں ٹویٹ میں لکھا ہے کہ دنیا کا سب سے چھوٹے کتے پرل کو ہیلو کریں، ٹویٹ کے مطابق پرل مریکل ملی نامی کتیا کی جڑواں بہن کا بیٹا ہے جس کے پاس اس سے پہلے دنیا کی سب سے چھوٹی کتیا ہونے کا اعزاز بھی تھا۔پرل کو اس کی مالکن وینیسا سیملر نے اطالوی ٹی وی شو میں متعارف کرایا جس پر اسے خوب داد بھی ملی تھی۔انہوں نے بتایا تھا کہ یہ اچھی کوالٹی کا کھانا کھاتا ہے جیسے چکن، سالمن مچھلی اور اسے خوب صورت کپڑے پہننا بے حد پسند ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…