اسلام آباد(این این آئی)ملک میں کاروں کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔کار مینوفیکچررز کے مطابق فروری کے مقابلے مارچ میں کاروں کی فروخت 46فیصد بڑھ گئی۔مینوفیکچررز نے کہاکہ جولائی تا مارچ کاروں کی فروخت میں66فیصد کمی ہوئی تھی۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق مارچ میں ایل سی کا اجرا بہتر ہونے سے کاروں کی فروخت بڑھی ہے۔