اسلام آباد (این این آئی) سی ڈی اے نے نیلامی میں 50فٹ گہرا برساتی نالہ بیچ ڈالا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کا 50فٹ گہرا نالہ، جسے اس کی حفاظت کرنے والوں نے ہی نیلام کر ڈالا۔اسلام آباد سی ڈی اے نے نیلامی میں50فٹ گہرا برساتی نالہ بیچ دیا ہے، جس کا انکشاف شہریوں نے چیئرمین سی ڈی اے کو دی گئی درخواست میں کیا۔شہریوں نے چیئرمین سی ڈی اے کو اپنی درخواست میں بتایا کہ رواں سال نیلامی میں ایگروفارم پلاٹ نمبر37کیلئے بولی دی، دو کروڑ روپے کی بولی کے عوض پلاٹ خریدا، لیکن پلاٹ قطبہ اور بروشر میں درج مقام پر نہیں ہے۔درخواست گزار نے بتایا کہ الاٹ کی گئی جگہ پر 50فٹ گہرا برساتی نالہ ہے، جس کے اطراف 8دس دیہاتیوں کے مکانات ہیں، نیلامی سے قبل جگہ سے متعلق غلط معلومات فراہم کی گئی، اور اب کہا جا رہا پلاٹ جہاں اور جدھر کی بنیاد پر نیلام کیا۔