بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کرینہ کپور کو سیف علی خان کا کونسا راز شادی والے دن پتہ چلا، جس نے انہیں بھی حیران کر دیا ، جانئے

datetime 9  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور شادی سے قبل سیف علی خان کے اصل نام سے ناواقف تھیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور کو سیف علی خان کا اصل نام شادی والے دن پتہ چلا تھا اور جب ان پر یہ راز کھلا تو وہ حیران ہی رہ گئیں۔

شادی والے دن کرینہ کپور کو پتہ چلا کہ سیف علی خان کا اصلی نام ساجد علی خان پٹودی تھا جو اْنہوں نے بعد میں تبدیل کروا کر سیف علی خان رکھا تھا۔تاہم کرینہ اور سیف کی شادی کے سرٹیفکیٹ پر بھی سیف علی خان کا نام ساجد علی خان پٹودی درج ہے۔بھارتی شاہی خاندان کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے خود ایک انٹرویو کے دوران اپنا نام تبدیل کروانے اور کنیت ’پٹودی ‘ ہٹانے سے متعلق انکشاف کیا تھا کہ اْن کے نام سے پٹودی اْن کے والد نے ہی ہٹوایا تھا۔سیف علی خان نے اس کی وجہ بھی بتائی تھی اور کہا تھا کہ ہندوستان میں شاہی ریاستوں کا رواج ختم ہو رہا ہے اسی لیے اْن کے والد منصور علی خان پٹودی نے بھی پٹودی سر نیم کو اپنے نام سے ہٹوا دیا تھا۔واضح رہے کہ شادی سے قبل کئی برس تک کرینہ کپور اور سیف علی خان میں ایک رومانوی رشتہ قائم تھا، جوڑے کی شادی اکتوبر 2012 میں ہوئی تھی اور اب ان کے دو بیٹے تیمور اور جہانگیر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…