پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

سنگدل باپ نے تین سالہ بیٹی کو گلا دبا کر قتل کر دیا

datetime 9  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) ہنجروال کے علاقہ میں سنگدل باپ نے اپنی تین سالہ بیٹی کو گلا دبا کر قتل کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ہنجروال پولیس کو جناح ہسپتال میں 3سالہ بچی کی موت کی اطلاع موصول ہوئی ۔پولیس نے حالات مشکوک ہونے پر بچی کا پوسٹمارٹم کروانے کا کہا تو بچی کے والد نے پوسٹمارٹم کروانے سے انکار کیا

اور موت کو طبعی رنگ دینے کی کوشش کی ۔پولیس کے پوسٹ مارٹم کروانے پر ڈاکٹرز نے بچی کی گلہ دبانے سے موت ہونے کی تصدیق کردی ۔پوسٹ مارٹم کے دوران ہی بچی کا والد خرم شہزاد موقع سے فرار ہو گیا۔ایس پی صدر وقار کھرل نے ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے اور پولیس کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔ملزم نے بچی کو گلہ دبا کر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔ ملزم نے بتایا کہ اس کی بیوی طلاق لے کر جا چکی ہے اور 3سالہ معصوم زہرہ فاطمہ اپنے دیگر بہن بھائیوں کے ساتھ والد کے پاس رہتی تھی ۔ملزم کے مطابق اس کی سابقہ بیوی نے اسے طعنہ دیا تھا کہ زہرہ فاطمہ تمہاری بیٹی نہیں ہے ۔ہنجروال پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا۔  ہنجروال پولیس کو جناح ہسپتال میں 3سالہ بچی کی موت کی اطلاع موصول ہوئی ۔پولیس نے حالات مشکوک ہونے پر بچی کا پوسٹمارٹم کروانے کا کہا تو بچی کے والد نے پوسٹمارٹم کروانے سے انکار کیا اور موت کو طبعی رنگ دینے کی کوشش کی ۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…