کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) یٹے کی ماں سے وفاداری کے بے ساختہ منظر نے والدین سے اچھے سلوک کی اہمیت واضح کر د یا ۔ مسجد حرام میں خانہ کعبہ کے اطراف طواف کرنے کے مناظر میں سے ایک منظر نے لوگوں کے دلوں کو مسحور کردیا ہے۔ جنگ اخبار کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص عمرہ ادا کرتے ہوئے اپنی ماں کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر طواف کرا رہا ہے۔ اللہ کے گھر حاضر ہونے والا یہ شخص والدین سے اچھا سلوک کرنے کے اللہ کے حکم کی پیروی بھی کررہا ہے۔سوشل میڈیا پر اپنی ماں کو اپنے کندھوں پر عمرہ کے مناسک ادا کرانے والے اس وفادار بیٹے کی ویڈیو بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی۔ لوگوں نے اس شخص کے عمل کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔