پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعظم شہباز شریف نے چھٹی کے روز بھی وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

datetime 9  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں چار تین کے تناسب سے آنے والے عدالتی حکم اور چارمعزز جج صاحبان کے تفصیلی فیصلے پر غور کیا گیا ۔وزیراعظم شہبازشریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس اتوار کو وزیراعظم ہائوس میں منعقد ہوا جو دوگھنٹے تک جاری رہا۔

اجلاس نے چار تین کے تناسب سے آنے والے عدالتی حکم اور چارمعزز جج صاحبان کے تفصیلی فیصلے پر غور کیا جبکہ 6 اپریل 2023 کو قومی اسمبلی کی منظور کردہ قرار داد پر تفصیلی مشاورت کی۔ وزیرقانون سینیٹر اعظم نزیر تارڑ نے اجلاس کو مختلف آئینی وقانونی امور پر بریفنگ دی اور کابینہ کے ارکان کے سوالات کے جواب دئیے۔ تمام پہلوئوں کابغور جائزہ لینے اور تفصیلی مشاورت کے بعد کابینہ نے متفقہ طور پر وزارت خزانہ کو ہدایت کی کہ وزارت قانون کی مشاورت سے اس معاملے میں پارلیمان سے راہنمائی حاصل کرنے کے لئے طریقہ کار اور ضابطہ کے مطابق سمری تیار کرے اور (آج)پیر کو کابینہ کے اجلاس میں پیش کرے۔ اجلاس نے طے کیا کہ کابینہ کا اجلاس 10 اپریل 2023 کو دوبارہ بلایا جائے تاکہ مستقبل کی حکمت عملی سے متعلق فیصلہ کیاجاسکے۔ذرائع نے بتایا کہ (آج)پیر کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی اس کے علاوہ مشترکہ اجلاس میں قانونی سازی سے متعلق امور پر بھی غور کیا جائے گا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…