پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

گریڈ 19 کا افسر پورے سسٹم پر بھاری ، عہدے سے ہٹانے کے باوجود چارج چھوڑنے سے انکار

datetime 8  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) چڑیا گھر کے ڈائریکٹر کے عہدے سے فارغ ہونے والے خالد ہاشمی نے چارج چھوڑنے سے انکار کردیا اور آفس کی چابیاں بھی رکھ لیں۔تفصیلات کے مطابق گریڈ انیس کا افسر پورے سسٹم پر بھاری پڑگیا، ذرائع نے بتایا کہ عہدے سے ہٹانے کے باوجود چڑیا گھر کے ڈائریکٹر خالد ہاشمی نے چارج چھوڑنے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق خالد ہاشمی ناصرف عہدے پر براجمان ہیں بلکہ انھوں نے آفس کی چابیاں بھی دینے سے انکار کردیاہے۔واضح رہے کہ گورنر سندھ نے 5اپریل کو سنئیر ڈائریکٹر زو سفاری و ری کریشن کو چند گھنٹوں میں عہدے سے ہٹانے کے احکامات دیئے تھے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی کے احکامات پر میونسپل کمشنر کے ایم سی نے گزشتہ روز ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلدیات کو مراسلہ ارسال کیا، کے ایم سی حکام نے مراسلہ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلدیات کو گریڈ انیس کے افسر خالد ہاشمی کی مزید خدمات نہ لینے سے آگاہ کیا تھا۔ذرائع کے مطابق مراسلہ میں گریڈ انیس کے افسر خالد ہاشمی کو لوکل گورئمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کا کہا گیا تھا تاہم لوکل گورنمنٹ کی جانب سے اب تک مراسلے پر کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ذرائع نے کہا ہے کہ مبینہ طور پر سندھ کے طاقتور شخصیات کی پشت پناہی کے باعث خالد ہاشمی کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی۔گورنر سندھ نے ڈائریکٹر زو سفاری و ری کیشن کے خلاف انکوائری کے بھی احکامات دیئے تھے اور پانچ اپریل کو کراچی چڑیا گھر میں عالمی ماہرین کی ٹیم کی آمد پر ڈائریکٹر زو کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔گورنر سندھ نے ڈائریکٹر زو کی عدم موجودگی کو غیر ذمہ داری قرار دیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…