ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

تحریک انصاف کا وزیراعظم سمیت وفاقی کابینہ کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز

datetime 6  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم سمیت وفاقی کابینہ کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

تحریک انصاف نے وزیراعظم کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی مصدقہ تفصیلات طلب کرلی ہیں اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے وفاقی سیکرٹری کابینہ ڈویڑن کو خصوصی خط لکھا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے وفاقی سیکرٹری کابینہ ڈویڑن کو خصوصی خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ وفاقی کابینہ کے 4 اپریل کے اجلاس کے شرکا، ایجنڈے، کارروائی اور فیصلوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ قومی ذرائع ابلاغ نے وفاقی کابینہ کے 4 اپریل 2023 کے اجلاس کے حوالے سے خبر دی تھی کہ کابینہ نے سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔، چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے 4 اپریل کو آئینی درخواست نمبر 5/2023 پر اپنا فیصلہ سنایا ہے۔خط میں کہا گیا کہ دستور کا آرٹیکل 19 اے شہریوں کو مصدقہ معلومات تک رسائی کا بنیادی حق فراہم کرتا ہے، سیکرٹری کابینہ دستورِ پاکستان اور اطلاعات تک رسائی کے قانون کے تحت معلومات فراہم کریں۔ خط میں مزید لکھا کہ وفاقی کابینہ کے 4 اپریل کے اجلاس کے شرکا ایجنڈے، کارروائی اور فیصلوں کی مصدقہ تفصیلات بلاتاخیر مہیا کی جائیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…