اسلام آبا(نیوزڈیسک)ملکی سیاست میں نئی صف بندیاں،تحریک انصاف اور حکومت ایک ہی راہ پر،پیپلزپارٹی نے راستے جداکرلئے،پی پی کے ارکان سینٹ کا کراچی میں کرپشن کے خلاف رینجرز کی کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار، ایک جماعت اور ایک صوبے کو ٹارگٹ کرنے کا الزام، کارروائی صرف کرپشن کے خلاف ہو رہی ہے کسی جماعت کے خلاف نہیں اور کرپٹ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ملک کے مفاد میں ہے،حکومتی ارکان کا مو ¿قف، تحریک انصاف کے سینیٹرز نے بھی حکومتی ارکان کے موقف کی طرح کراچی میں سیکورٹی اداروں کی کارروائیوں کی مکمل حمایت کا اظہا رکردیا،سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر چوہدری اعتزاز احسن سمیت پی پی کے دیگر ارکان نے کراچی میں کرپشن کے خلاف رینجرز کی کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ایک جماعت ، صوبے کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف بننے والے قوانین کو کرپشن کے بارے میں استعمال نہ کیا جائے اور پنجاب سمیت ملک بھر میں کرپشن کے خلاف کارروائیاں کی جائیں جبکہ حکومتی ارکان نے واضح کیا ہے کہ کارروائی صرف کرپشن کے خلاف ہو رہی ہے کسی جماعت کے خلاف نہیں اور کرپٹ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ملک کے مفاد میں ہے اور تحریک انصاف کے ارکان نے کراچی میں سیکورٹی اداروں کی کارروائیوں کی مکمل حمایت کا اظہا ر کیا ہے
مزید پڑھئے: اہم شخصیت پیپلزپارٹی میں شامل
۔پیر کو سینیٹ کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر بحث کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ کراچی میں ایک سیاسی جماعت اور حکومت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ، ایم کیو ایم جب پرویز مشرف کی اتحادی تھی تو اس وقت یہ قدم کیوں نہیں اٹھایا گیا ، احتساب ضرور ہو کوئی مخالفت نہیں کریگا لیکن امتیازی سلوک نہ برتا جائے ،احتساب کا عمل آئین اور قانون کے مطابق ہو صوبوں میں شکوک و شبہات نہ پیدا کئے جائیں ، کراچی میں اس قسم کا تاثر بن رہا ہے جس کا فائدہ نہ حکومت وقت کو ہو گا اور نہ ہی جمہوری آئینی نظام کو ، ایک جماعت ایک صوبے کی جانب حکمرانوں کی متعصبانہ نظریں مرکوز ہیں سینیٹ تمام اکائیوں کی نمائندگی کرتی ہے میڈیا پر بحث سنتا ہوں ایک طرف سے الزامات لگائے جاتے ہیں اور دوسری طرف سے صفائیاں پیش کی جاتی ہیں میں یہاں پر کرپشن کی صفائی پیش کرنے کیلئے نہیں کھڑا ہوں ۔ ایک پارٹی کو ایک صوبے میں ٹارگٹ کیا جارہا ہے سابق ممبر سینیٹ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ان پر دہشتگردی کا الزام لگایا گیا رینجرز صرف دہشتگردی کے الزام میں 90 دن کا ریمانڈ لیتے ہیں ۔ کراچی آپریشن صرف شدت پسند دہشتگردوں کیخلاف تھا ،ایم کیو ایم جنرل مشرف کی اتحادی رہی 12 مئی کو کراچی میں جو کچھ ہوا مشرف ان کی حمایت پر فخر کرتے تھے ایم کیو ایم پر لگائے جانیوالے الزامات میں کوئی بھی صداقت نظر نہیں آتی ۔