ہفتہ‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2025 

سندھ کے سابق وزیر سید علی بخش شاہ عرف پپو شاہ نے اپنی اہلیہ سابق سینیٹر یاسمین شاہ کے ہمراہ پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے

datetime 14  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) سندھ کے سابق وزیر اور بدین کے ممتاز سیاسی شخصیت سید علی بخش شاہ عرف پپو شاہ نے اپنی اہلیہ سابق سینیٹر یاسمین شاہ کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان انہوںنے پیر کو اپنی رہائش گاہ پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کے صدر فریال تالپور کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سندھ کے وزیرداخلہ سہیل انور سیال اور وزیربلدیات سید ناصر شاہ بھی موجود تھے۔ سید پپوشاہ نے کہا کہ آج میں اپنی اہلیہ اور ساتھیوں کے ہمراہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کررہا ہے۔ پیپلزپارٹی ملک کی بڑی سیاسی پارٹی ہے۔ جس نے اچھے اور خاندانی لوگوں کو پارٹی میں شامل کرنے کے لیے دروازے کھولے ہیں میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتا ہوں اور ان کی ہدایت پر وزیراعلیٰ سندھ اور فریال تالپور کے ساتھ مل کر کارکن کی حیثیت سے کام کروںگا۔ ان سے پوچھا گیا کہ آپ کو ذوالفقارمرزا کے متبادل کے طور پر پیپلزپارٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوںنے جواب دیا کہ ڈاکٹر ذوالفقارمرزا کو کوئی جن بھوت نہیں ہے کہ وہ سیاسی قسمت آزما رہے ہیں اور میں اپنی سیاسی قسمت آزماو ¿ںگا، میں بدین کے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کام کروںگا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے جس میں لوگ شامل ہوتے رہتے ہیں۔ علی بخش شاہ میرے بھتیجوں جیسے ہیں ان کا اور ان کی اہلیہ کا پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ان کی شمولیت سے پیپلزپارٹی مضبوط ہوگی۔ انہوںنے کہا کہ آج پیپلزپارٹی کے خلاف مخالفت عروج پر ہے۔ پیپلزپارٹی میں اچھے اور سیاسی لوگوں کا شامل ہونا پارٹی کی شہرت کو ظاہر کرتا ہے۔ ان سے سوال کیا گیا کہ کیا

مزید پڑھئے: پھولوں سے بھی مہاجرین برآمد

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…