ویانا(نیوزڈیسک)آسٹرین پولیس نے پھولوں کی مال برداری کے لیے استعمال ہونے والے ایک ٹرک سے، جسے انسانوں کے اسمگلر غیر قانونی تارکین وطن کو مغربی یورپ لانے کے لیے استعمال کر رہے تھے،
مزید پڑھئے: آصف زرداری کی موجودگی میں کلیئر ہوگیاتھا
بیالیس مہاجرین کو برآمد کر کے اپنی حفاظت میں لے لیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بالائی آسٹریا کے علاقے میں آئسٹرزہائم نامی شہر سے انسانوں کے اسمگلروں نے ان درجنوں مہاجرین کو پھولوں اور چھوٹے پودوں کی مال برداری کے لیے استعمال ہونے والے ایک ٹرک میں چھپا رکھا تھا اور وہ انہیں ہنگری سے اس ٹرک میں سوار کرا کے آسٹریا لائے تھے۔ اعلی حکام نے بتایاکہ بچا لیے گئے ان مہاجرین میں آٹھ بچے اور پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔ اسمگلروں نے کم درجہ حرارت پر پھولوں کو تازہ رکھنے کے لیے ریفریجریشن والے اس ٹرک کے اندر مہاجرین کو پھولوں اور پودوں کے پیچھے چھپا رکھا تھا۔ پولیس کے مطابق جن حالات میں یہ مہاجرین سفر کر رہے تھے، ان کے پیش نظر ان کی صحت قدرے اچھی ہے اور اب انہیں کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔پولیس کو مال برداری کے لیے استعمال ہونے والے اس ٹرک میں اتنے زیادہ مہاجرین کی موجودگی کا پتہ اس وقت چلا جب اسے ٹریفک کی نگرانی کے دوران جرمنی کی سرحد کے قریب آئسٹرزہائم کے نواح میں ایک آسٹرین قومی شاہراہ پر روکا گیا تھا۔پھولوں کے اسی ٹرک میں سوار انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والے دو ملزمان کو، جن میں سے ایک اس ٹرک کا ڈرائیور تھا، گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ دونوں ملزمان عراقی شہری ہیں۔ پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ جن بیالیس مہاجرین کو بچا لیا گیا ہے، وہ کن ملکوں کے شہری ہیں۔