راولپنڈی( نیوزڈیسک)تینوں مسلح افواج کے 78رکنی فوجی بینڈ نے ماسکو میں منعقدہ بین الااقوامی ملٹری میوزک فیسٹول میں شرکت کی اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے شائقین سے خوب داد وصول کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے 78 ارکان پر مشتمل فوجی بینڈ نے روسی دارالحکومت ماسکو میں منعقدہ بین الاقوامی ملٹری میوزک فیسٹول میں شرکت کی ۔ پاکستانی بینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے شائقین سے خوب داد وصول کی۔ بینڈ میں شامل فرنتیئر کور خیبرپختونخوا کے 20 رکنی وفد نے چترالی اور خٹک ڈانس کی بہترین پرفارمنس دی۔پاکستانی بینڈ نے قومی ترانے اور ملی نغموں سمیت مختلف دھنیں بجا کر شرکا سے خوب داد وصول کی۔ ایڈجوٹنٹ جنرل پاکستان آرمی لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الحسن شاہ نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ ماسکو شہر کی868ویں سالگرہ کے حوالے سے بین الااقوامی میوزک فیسٹول 6 سے 13 ستمبر تک جاری رہا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں