امریکہ کو سبق سکھانے کی ٹھان لی

4  اپریل‬‮  2023

انقرہ(این این آئی)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت اگلے ماہ ہونے والے انتخابات میں امریکہ کو سبق سکھائے گی،بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے کہا کہ انتخابات سے قبل حزب اختلاف سے ملاقات کرنے پر امریکی سفیر کو شرم آنی چاہیے، آپ ایک سفیر ہیں۔

طیب اردوان کا مذکورہ بالا بیان امریکی سفیر جیف فلیک کی اپوزیشن ریپبلکن پیپلز پارٹی (CHP) کے سربراہ کمال کلیداروگلو سے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔ ترک صدر نے ملاقات پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو سبق سکھائیں گے۔ اسے عقل استعمال کرنی چاہیے اور شرم آنی چاہیے۔اپنے اتحادی، نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی (MHP) کی یوتھ برانچ، الٹرا نیشنلسٹ آئیڈیلسٹ ہرتھز گروپ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اردوان کا کہنا تھا کہ امریکی سفیر جا کر مسٹر کمال سے ملاقات کرتا ہے۔ شرم آنی چاہیے، آپ ایک سفیر ہیں۔ یہاں آپ کا رابطہ صرف صدر سے ہونا چاہیے۔ترک صدر نے امریکی سفیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دروازے اب مکالمے کے لیے بند ہو گئے ہیں۔ آپ مجھ سے اب نہیں مل سکتے اور کیوں؟ یہ آپ کو معلوم ہو جائے گا۔ ایک سفیر کے فرائض کیا ہوتے ہیں اور وہ کیسے کام کرتا ہے، یہ آپ جان جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…