پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

پاک فوج کا میجروطن پر قربان ہوگیا

datetime 14  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب عسکریت پسندوں کے حملے میں پاک فوج کا ایک میجرشہید ہوگیا جبکہ جوابی کارروائی میں پانچ شدت پسند مارے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ اسپن وام کے علاقے کاکا زیارت میں کیا گیا، جوابی کارروائی میں پانچ شدت پسند مارے گئے.ذرائع کے مطابق دیگر عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب رہے جبکہ اپنے ساتھ ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی لاشیں بھی لے گئے۔اس جھڑپ میں اسماعیل نامی میجر اس وقت شہید ہوئے جب شدت پسندوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کی ڈنڈی کچ چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔سرحد کی دوسری جانب افغانستان کا علاقہ خوست واقع ہے۔یاد رہے کہ وفاق کے زیرِ انتظام پاک افغان سرحد پر واقع شمالی وزیرستان، خیبر ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی سمیت سات ایجنسیوں کو عسکریت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا ہے۔حکومت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان امن مذاکرات کی ناکامی اور کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد پاک فوج نے 15 جون کو شمالی وزیرستان میں آپریشن ضربِ عضب شروع کیا تھا۔شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کو دہشت گردوں سے خالی کروانے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کا دائرہ کار شمالی وزیرستان کے دوردراز علاقوں تک بڑھا دیا، بعدازاں اکتوبر 2014 میں خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر-ون اور مارچ 2015 میں آپریشن خیبر-ٹو کا آغاز کیا گیا۔شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب اب اپنے حتمی مراحل میں داخل ہوچکا ہے اور اس ایجنسی کے اکثر حصے کو خالی کرالیاگیا ہے جبکہ اب افغان سرحد کے قریب بعض مقامات کو خالی کرانے کے لئے آپریشن جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…