منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

برطانیہ کی جانب سے پاکستان میں 51 ڈرون حملے کرنے کا انکشاف

datetime 14  ستمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)برطانوی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں 51 ڈرون حملے برطانیہ نے کیے تھے ، بیورو آف انویسٹی گیٹیو جرنلزم نے رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں اب تک 421 ڈرون حملوں میں 371 امریکہ جبکہ 51 برطانیہ نے کیے۔بیورو کے مطابق ان حملوں میں 2400افراد مارے جا چکے ہیں جن میں سے 420 عام شہری بھی شامل ہیں ، دوسری جانب برطانوی وزارت دفاع نے دبے لفظوں میں اعتراف کیا ہے کہ برطانوی فوج امریکی سی آئی اے کی پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں میں معاونت کر رہی ہے۔برطانوی اخبار گارڈین کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزارت دفاع کے ترجمان نے دبے لفظوں میں پاکستان کے قبائلی علاقوں میں امریکی سی آئی اے کی معاونت کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ ، افغانستان ، لیبیا اور عراق میں ڈرون حملوں میں امریکہ کی معاونت کر رہا ہے۔لیکن پاکستان کے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزارت دفاع کے ترجمان یہ کہہ کر سوال گول کر گئے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں معاونت سے متعلق تصدیق یا تردید نہیں کرسکتے کیونکہ اس سے عالمی تعلقات پر منفی اثر پڑے گا۔پاکستان میں ڈرون حملوں سے متعلق امریکہ اور برطانیہ کے ایوانوں میں صدائے احتجاج بلند کرنے والے معروف امریکی وکیل و انسانی حقوق کی سرگرم کارکن جینیفر گبسن نے جریدے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ نے پاکستان میں بے گناہ شہریوں کے جرم میں برابر کا شریک ہونے کا دبے لفظوں میں اعتراف کرلیا ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…