اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

سوشل میڈیا پر رشتے کی افواہوں پر نسیم شاہ کی وضاحت آگئی

datetime 3  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اپنی سابقہ انسٹا اسٹوری کی وضاحت پیش کرتے ہوئے منگنی سے متعلق گردش کرتی خبروں کی تردید کردی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فاسٹ بولر نسیم شاہ نے گزشتہ دنوں ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں دو

بزرگوں کے درمیان مسکراتے ہوئے بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اس نے انہیں بہترین سے نوازا۔بس پھر کیا تھا، پہلے حارث رئوف، شان مسعود، شاداب خان اور پھر شاہین شاہ آفریدی کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی شادی اور منگنی کے حوالے سے چِہ می گوئِیاں شروع ہوگئیں۔اکثر شائقین کرکٹ نے تو مبارک باد تک دے ڈالی۔تاہم قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے مذکورہ تصویر کی وضاحت پیش کرتے ہوئے شادی اور منگنی سے متعلق گردش کرتی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں افواہ قرار دے دیا۔انہوں نے وضاحتی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ آخری تصویر جو میں نے پوسٹ کی وہ میرے نکاح یا منگنی کی نہیں تھی، شکر گزار ہونے کا مطلب صرف کسی رشتے میں منسلک ہونا نہیں، براہ مہربانی اسے غلط سمجھنا بند کریں۔ یہ بس گھر والوں کے ساتھ افطار کی ایک تصویر تھی، مجھے امید ہے کہ اب سب واضح ہوگیا ہے۔خیال رہے کہ نسیم شاہ ان دنوں اپنے آبائی علاقے لوئردیر میں ہیں، جہاں ان کی آمد پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے اپنی والدہ کی قبر پر بھی حاضر دی تھی۔یاد رہے کہ ماضی میں ایک انٹرویو میں کرکٹر نے کہا تھا کہ وہ اپنے والد کی مرضی سے شادی کریں گے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…