جدہ (نیوز ڈیسک)آئندہ سال 50لاکھ مسلمان فریضہ حج کی سعادت حاصل کرینگے سعودی حکومت نے حج کوٹے کے خاتمہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 5سال کے دوران حجاج کی تعداد 3کروڑ تک پہنچ جائیگی۔ سعودی اخبار نے وزیر حج بندرحجاز کے حوالہ سے بتایا کہ رواں سال بھی حج کے دوران حجاج کرام کیلئے تمام خدمات کی فراہمی میں جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد کی گئی ہے۔ حجاج کرام کو ویزوں کے اجراءکے حوالہ سے وزارت حج اور وزارت خارجہ نے مل کر کام کیا ہے۔
مزید پڑھئے: خوشیاں مناﺅ, سعودی شاہ نے سب کے دل جیت لئے
اندرون ملک سے حج کے خواہشمند افراد کو دوران حج خدمات کی فراہمی کیلئے اپنی پسند کے ٹور آپریٹرز اور دیگر اداروں کے انتخاب کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔