منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

چینی ٹی وی کی دستاویزی سیریز نے امریکی جمہوریت کا حقیقی چہرہ بے نقاب کردیا

datetime 2  اپریل‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چائنا میڈیا گروپ کے ماتحت ٹی وی نیٹ ورک سی جی ٹی این نے چھ اقساط پر مشتمل دستاویزی سیریز “امریکی جمہوریت کے نظامی مسائل اور اس کے عالمی اثرات” نشر کیا، جس میں بہت سے اہم واقعات سے متعلق عینی شاہدین کے زبانی تجربات اور متعلقہ افراد کے خیالات کو ریکارڈ کیا گیا۔

بڑی تعداد میں چونکا دینے والے حقائق اور مقدمات کے ذریعے امریکی جمہوری نظام کی سیاست، مونیٹائزیشن اور آلہ کاری کا حقیقی چہرہ بے نقاب کیا گیا، جو اس کی گورننس کی ناکامیوں اور ادارہ جاتی خامیوں کی عکاسی کرتا ہے۔اتوار کے روز رپورٹ کے مطا بق دستاویزی فلم میں دکھائے گئے حقیقی حقائق نے غیر ملکی انٹرنیٹ صارفین میں بڑا رد عمل پیدا کیا ہے۔ غیر ملکی انٹرنیٹ صارفین نے تبصرہ کیا کہ “یہ لبرل سرمایہ داری کا حقیقی چہرہ ہے، آزادی اور جمہوریت صرف چند لالچی اشرافیہ کی ہے،” کچھ غیر ملکی انٹرنیٹ صارفین نے سنجیدگی سے نشاندہی کی کہ “پابندیوں کی وجہ سے، امریکہ اور اس کے اتحادی ایک دوسرے پر اعتماد کھو رہے ہیں، سرمایہ کار مغرب سے دور ہو رہے ہیں لہٰذا مغرب میں بینک ناکام ہو رہے ہیں۔ امریکہ اور اس کی کٹھ پتلیاں جو کچھ بھی کرتی ہیں اس کا الٹا ہی نتیجہ نکلے گا۔ کچھ غیر ملکی انٹرنیٹ صارفین نے نشاندہی کی کہ ، چین عالمی امن لاتا ہےاور امریکہ عالمی تباہی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…