اڑیسہ(آن لائن)سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے انتقال کی خبر جھوٹی نکلی،بھارتی ریاست اڑیسہ میں ایک پرائمری سکول کے ہیڈماسٹر نے سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے انتقال پر سکول میں تعزیتی اجتماع کرانے کے بعد ایک روزہ سوگ کا اعلان کر دیا،صوبائی حکومت نے ہیڈماسٹر کو معطل کر کے کریمنل انکوائری شروع کر دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کے روز بھارتی ریاست اڑیسہ میں ایک پرائمری سکول کے ہیڈ ماسٹر نے صبح سکول کلاسز شروع کرنے سے قبل سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے انتقال پر تعزیتی اجتماع کرادیا جس کے بعد طلبہ کو سکول کی چھٹی دیتے ہوئے ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا،یہ خبر آگ کی طرح پورے ملک میں پھیل گئی ،صوبائی حکومت واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سکول کے ہیڈ ماسٹر کو گرفتاری حکم دیتے ہوئے کریمنل انکوائری کی ہدایت کر دی۔
مزید پڑھئے: نوازشریف گلگت جاکر دل کی باتیں زبان پر لے آئے
بھارتی پولیس اہلکار نے بتایا کہ سکول ہیڈماسٹر کو حراست میں لے لیا گیا ہے ابتدائی تفتیش میں سکول ہیڈماسٹر نے بتایا کہ صبح سکول پہنچنے پر اساتذہ نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد سکول میںفوری طور پر تعزیتی اجتماع کرانے کے بعد ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی گزشتہ4سالوں سے سخت علیل ہیں اور ان کے مرنے کی افواہیں پہلے بھی چلتی رہیں جو جھوٹی ثابت ہوئیں۔