بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

بحیرہ ایجیئن میں پناہ گزینوں کی کشتی الٹنے سے بچوں سمیت 34 افراد ہلاک

datetime 14  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یونانی جزیرے کے قریب بحیرہ ایجیئن میں پناہ گزینوں کی ایک کشتی الٹنے سے 15 بچوں سمیت 34 افرادہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تارکین وطن کو یورپ لے جانے والی کشتی ترکی اور یونان کے درمیان واقع بحیرہ ایجیئن میں یونانی جزیرے کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں 15 بچوں سمیت 34 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 68 افراد کو یونانی کوسٹ گارڈز نے ریسکیو کرلیا اور 29 افراد تیر کر ساحل تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تاہم کشتی میں سوار افراد کی کل تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے۔یونانی کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار افراد کا تعلق شام ،لیبیا اور دیگرافریقی ممالک سے تھا اور مرنے والوں میں 4 کم سن بچے بھی شامل ہیں جب کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز ہواو¿وں کے باعث مسافروں سے لدی کشتی توازن برقرار نہ رکھ سکی اور الٹ گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق تارکین وطن کا مسئلہ گھمبیر صورت اختیار جانے کے بعد سے اس علاقے میں ہونے والا یہ سب سے بڑا حادثہ ہے۔دوسری جانب چند روز قبل سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے 3 سالہ شامی بچے کی تصویر منظر عام پر آنے کے بعد سے یورپ میں تارکین وطن کی مدد اورانہیں پناہ دینے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے متعدد یورپی ممالک نے تارکین وطن خصوصاً شامی پناہ گزینوں کو اپنے ہاں ٹہرانے کا انتظام کیا ہے۔واضح رہے دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپ کو غیر قانونی تارکینِ وطن کے سب سے بڑے بحران کا سامنا ہے جب کہ ہر ہفتے لیبیا اورشام سمیت دیگر ممالک کے ہزاروں افراد یورپی ساحلوں کا رخ کررہے ہیں اور انسانی اسمگلر ان کی مدد کررہے ہیں لیکن رواں برس اس کوشش میں 2 ہزار 300 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…