اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ڑالہ باری کا امکان ہے، بالائی پہاڑوں پر برفباری بھی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز
خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر، اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان اور زیریں سندھ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری اور بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پرموسلادھار بارش متوقع ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم بلوچستان، خیبرپختونخوا، جنوبی پنجاب اورجیکب آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بلوچستان ء ڑوب 50، کوئٹہ (شیخ ماندہ 24، سمنگلی 15)، پنجگور 18، خضدار 08، قلات07،لسبیلہ 06، تربت02، گوادر 01، خیبر پختونخوا میں بنوں 07، پاراچنار 06،دیر (بالائی 04،بالائی01)، مالم جبہ04، چیراٹ، پٹن 02، ڈی آئی خان (ایئرپورٹ، سٹی 01)، پنجاب میں لیہ، کوٹ ادو 04، بھکر 02، اٹک،جوہر آباد 01 اور سندھ میں جیکب آبادمیں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیرآباد37، سکرنڈ،حیدر ا?باد،خیرپور اور موہنجو داڑومیں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔