پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت پھر مذاکرات کی دعوت دے گا

datetime 14  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کو مذاکرات کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے کہا ہے کہ وہ اب بھی اپنے اس موقف پر قائم ہیں کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات ہی تمام مسائل کا حل ہیں اور بھارت کی کوشش ہے کہ پاکستان مذاکرات کیلئے تیار ہو جائے۔جنگ رپورٹر خالد محمود خالد کے مطابق بھارتی ٹی وی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ بھارت جلد ہی پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیرکو مذاکرات کی دوبارہ دعوت دے گااور انہیں یقین ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان غیر مشروط طور پر بات چیت ہو گی اس سلسلے میں بھارت پاکستان سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب نہ تو جنگ کا دور ہے اور نہ ہی کوئی ملک جنگ کو برداشت کر سکتا ہے۔ دونوں ملکوں کو اس حقیقت کو تسلیم کرنا ہو گا کہ جنگ مسائل کا حل نہیں اور نہ ہی دونوں ملکوں کے عوام جنگ کی حمایت کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سرحدوں اورکنٹرول لائن پر جنگ بندی کے حوالے سے پاک رینجرز اور بی ایس ایف کے مذاکرات کے فیصلوں کا احترام کیا جائے گا بھارت پہلے کی طرح اب بھی فائرنگ کا ا?غاز نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہش ہے اور وہ اس معاملے کو اولین ترجیح دے رہے ہیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…