سعودی عرب (نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں حکام نے جمعرات 24 ستمبر کو عید الاضحیٰ منانے کا اعلان کیا ہے۔عیدالاضحیٰ 10 ذی الحجہ کو منائی جاتی ہے۔سعودی عرب کی سرکاری رو¿یت ہلال کمیٹی نے اتوار کی شب ذوالحجہ کا چاند نظرنہ آنے کے بعد یہ اعلان کیا ہے۔اس کے مطابق منگل 15 ستمبر کو یکم ذی الحجہ ہوگی۔ذی الحجہ اسلامی (قمری) سال کا آخری مہینہ ہے۔اسلامی سال کے ہر نئے مہینے کا آغاز چاند نظر آنے کے بعد کیا جاتا ہے۔سعودی حکام کا کہناہے کہ اس سال حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفات بدھ 23 ستمبر کو ہوگا۔اس روز دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں مسلمان مکہ معظمہ کے نزدیک میدانِ عرفات میں جمع ہوں گے اور دیگر مناسک ادا کرنے کے علاوہ خطبہ حج سماعت کریں گے۔عید الضحیٰ کے موقع پر مسلمان امام الانبیا ءحضرت ابراہیم علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں اللہ کی راہ میں جانور ذبح کرتے ہیں۔حضرت ابراہیم علیہ السلام اللہ کی خوش نودی کے لیے اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو قربان کرنے پر تیار ہوگئے تھے اور مسلمان عید الاضحیٰ کے ایام میں انہی کی اس سنت کو زندہ کرتے ہیں